العالم کی رپورٹ کےمطابق انسانی حقوق کی حمایت کرنےوالی اس کمیٹی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں سعودی حکومت کی جانب سے شہری بالخصوص مذہبی آزادی اورآزادی بیان کو محدود کرنے کےلئے سعودی حکام کے اقدامات کی جانب اشارہ کرتےہوئے اعلان کیاہے کہ سرکاری ادارے شہریوں بالخصوص شیعہ مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر پابندی عائد کرنے کےلئے کھلے عام قبائلی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہيں اورشیعہ مسلمانوں کو مذہبی پروگرام نہيں کرنے دیتے ۔سعودی عرب میں انسانی حقوق کی حمایت کرنےوالی کمیٹی کی رپورٹ کےناظر نے العالم ٹی وی کورپورٹ دیتےہوئے کہاکہ ایسے دستاویزات اورتصویریں موجود ہيں جواس بات کا ثبوت ہیں کہ سعودی عرب کا برسراقتدار دھڑا سعودی شہریوں بالخصوص شیعہ مسلمانوں پر تشدد کرتاہے اورانھیں دباتاہے۔علی الموسوی نےکہا کہ یہ کمیٹی سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی روکنے کےلئے اس مسئلے کوانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اوربین الاقوامی اداروں میں پیش کرےگي ۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 175253
سعودی عرب میں انسانی حقوق کی حمایت کرنےوالی کمیٹی نے سن دوہزار دو میں اس ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں اضافے کی خبردی ہے۔